کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پارٹی سربراہی اور وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان

پیر 6 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارٹی کی سربراہی اور وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے، وزارت عظمیٰ کا عہدہ نئے پارٹی سربراہ کے چناؤ کے بعد چھوڑیں گے۔

پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کینیڈین وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ حکمراں لبرل پارٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن نئے رہنما کے انتخاب تک وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سکھ رہنما کے قتل سے متعلق نئے حقائق، کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک بدر کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں پارٹی لیڈر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا ارادہ رکھتا ہوں، وزیر اعظم کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دینا چاہتا ہوں جب پارٹی ایک مضبوط رہنما کے ذریعے اپنا اگلا لیڈر منتخب کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ میں اگلے انتخابات میں لبرل پارٹی کے معیار پر پورا اترنےوالا نہیں بن سکتا، اس لیے کینیڈین پارلیمنٹ کو مارچ تک تحلیل کر دیا جائے گا۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ توقع ہے کہ جسٹن ٹروڈو’کاکس‘ کے ایک اہم اجلاس سے قبل اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں:کینیڈا میں کینیڈین شہری کا قتل، انڈیا نے بڑی غلطی کردی، جسٹن ٹروڈو

اس خبر کے بعد کینیڈا کے حصص میں قدرے اضافہ ہوا۔ ایس اینڈ پی ٹی ایس ایکس انڈیکس میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا اور کینیڈین ڈالر اپنے مد مقابل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1.4373 پر پہنچ گیا جبکہ آئی شیئرز ایم ایس سی آئی کینیڈا ای ٹی ایف (ای ڈبلیو سی) میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔

کینیڈا کا تازہ ترین سیاسی بحران ٹروڈو کی سابق اتحادی اور نائب اور وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کے اچانک استعفیٰ کی وجہ سے شروع ہوا، جنہوں نے دسمبر میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے تحت اگلے 4 سالوں میں ممکنہ امریکی تجارتی دباؤ کے بارے میں اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں ملوث بھارتی شہریوں کی کینیڈا میں گرفتاری، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

اس کے بعد ڈومینک لیبلانک کو ان کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔53 سالہ ٹروڈو، جنہوں نے 2015 میں عہدہ سنبھالا تھا اور 2 بار دوبارہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، فری لینڈ کے جانے کے بعد ووٹروں کی مقبولیت میں صرف 19 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟