ڈاون سائزنگ کے تحت کتنے محکمے بند ہوں گے؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

منگل 7 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ  مختلف وفاقی اداروں کو دوسرے اداروں میں ضم کردیا گیا ہے جبکہ 60 فیصد آسامیاں  بھی ختم کردی گئی ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 6 مہینے تک ملک میں میکرو اکنامکس استحکام کی طرف توجہ دی جس کی وجہ سے اب ہم اچھی جگہ آچکے ہیں۔

وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کے لیے اداروں کے حجم میں تخفیف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے رائٹ سائزنگ کے لیے جون میں ایک کمیٹی بنائی تھی۔ اس کمیٹی کا مقصد وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی لانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 43 وزارتیں تھیں اور ان سے منسلک 400 ڈیپارٹمنٹس تھے جن کے اخراجات کم کرنے کے لیے ہم نے بتدریج کوشش کی اور یہ ایک بڑا ہدف تھا۔

یہ بھی پڑھیے:آئی ایم ایف کا اخراجات میں کمی یا مزید ٹیکس لگانے کا مطالبہ

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں کو بلا کر ہم نے ان سے رائے لی، ہم نے تمام عہدیداروں کو سننے کے بعد کام کا آغاز کیا اور وزیراعظم سے مشاورت کی اور رہنمائی لی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مذکورہ اداروں میں 60 فیصد خالی آسامیوں کو ختم کردی گئیں جن کی تعداد ڈیڑھ لاکھ بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صفائی، پلمبنگ اور گارڈننگ جیسی خدمات سے متعلق آسامیوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈاؤن سائزنگ کے پہلے مرحلے میں کشمیر و گلگت بلتستان افئیرز  اور سیفران کو ضم کرنے جب کہ کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈویژن CADD کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں 80 اداروں کو ختم کرکے  40 کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 60 اداروں میں سے 25 کو ختم کیا جائے گا، 20 کے حجم میں کمی لائی جائے گی اور 9 کو ضم کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ کے مطابق 5 مزید وزارتوں کی ڈاؤن سائزنگ تیسرے مرحلے میں کی  جائے گی اور یوں اس مالیاتی سال کے اختتام سے قبل یہ عمل پورا کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟