پریانکا چوپڑا کے پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل

پیر 17 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار دنیا کے بڑے شوبز ستاروں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ کو سنہ 2000 میں مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

پریانکا چوپڑا انٹرویوز کے دوران جوابات دینے میں بڑی ہوشیاری سے کام لیتی ہیں۔ مس ورلڈ کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پریانکا سے چند سوالات پوچھے گئے تھے اور پریانکا کا جواب ایک بار پھر دل جیت رہا ہے۔

پریانکا چوپڑا ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے  سرخیوں میں رہتی ہیں اور اس بار اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا سے جو سوال بھی پوچھا جاتا ہے وہ اس کا ذہانت سے بھرپور جواب دیتی ہیں۔

جب مس ورلڈ کے اسٹیج پر ملک کی نمائندگی کے حوالے سے دباؤ کے بارے میں پوچھا گیا تو پریانکا نے کہا کہ وہ دباؤ میں بہترین کام کرتی ہیں اور اگر دباؤ نہ ہو تو توقعات نہیں ہوتیں اور توقعات کے بغیر ان میں کوئی جوش و خروش نہیں ہوتا۔

پریانکا سے پوچھا گیا کہ کیا مس ورلڈ جیتنا ایک قدم ثابت ہوگا اور اس کے بعد کیا ہوگا؟ پریانکا جواب دیتی ہیں کہ یہ یقینی طور پر ایک قدم ہوگا اور جیتنے کے بعد وہ لوگوں کے خیالات اور ذہنوں پر اثر انداز ہونے کی طاقت رکھتی ہیں اور وہ کچھ بھی کرسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘