وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ

ہفتہ 11 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، جب حق نہیں ملتا تو بہت مشکل ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جواب تو بہت ہیں لیکن پارٹی نے بلاول بھٹو پر تنقید سے روکا ہوا ہے، عظمیٰ بخاری

ہفتہ کے روز کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں کراچی پر سب سے زیادہ توجہ دی۔ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے، آج فخر سے کہتا ہوں کہ میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید بے نظیر بھٹو کے ترقی کے ویژن کو حقیقت میں بدل دیا ہے، بے نظیر بھٹو نے کراچی کے انفراسٹرکچر پر کام کیا۔ مصطفیٰ کمال سے پوچھ لیں کہ سندھ کے لیے سب سے زیادہ فنڈز آصف علی زرداری نے دیے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے، میرا خاندان 3 نسلوں سے سندھ اور کراچی کے عوام کی خدمت کر رہا ہے، جس پر مجھے فخر ہے، میرا مشن بھی سندھ کے عوام کی ترقی اور شہید بے نظیر بھٹو کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔

مزید پڑھیں:ن لیگ چاہتی ہے اسے کوئی کچھ نہ پوچھے، مگر یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ پروگرام کا آغاز کیے تو اس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے، آج تعلیم، صحت، بجلی سمیت دیگر انفراسٹرکچر کے پروگرام اسی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چل رہے ہیں، وہ نہ صرف کامیاب ہیں بلکہ پاکستان کے اندر گڈ گورننس کی بہترین مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے، سندھ میں پانی کے مسائل بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے حل کریں گے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ہی انرجی پارک بنانے چاہییں۔

سندھ حکومت نے شاہراہ بھٹو فیز ون کے افتتاح آج رکھا ہے، سب کو معلوم ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کراچی کی ترقی ضروری ہے۔ کراچی میں اپنی حکومت سے کہتا ہوں کہ وہ عوام کے پانی کے مسائل کو حل کرے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان صرف بہانہ، اصل میں نشانہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی ہے، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کراچی میں جتنے منصوبے دیے گئے وہ یہاں پیپلز پارٹی کے قائدین گنوا سکتے ہیں، قائد عوام نے اس شہر کے انفراسٹرکچر کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے، شہید بے نظیر بھٹو بھی ان کے نقش قدم پر چلیں اور 2 آمرانہ دور آنے کے باوجود انفراسٹرکچر پر توجہ دی، عوام کو روز گار دیا اور بنیادی سہولتیں فراہم کیں، اب ہم بھی اس ذمہ داری کو نبھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ انفراسٹرکچر ہے، شہید بھٹو روڈ کی تعمیر کے منصوبہ میرے لیےاس لیے خوش آئند ہے کہ اسے ہم پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بنا رہے ہیں، اس منصوبے سے عوام کو روزگار فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام بنانے والے 60 سے 70 سال کے ’بابے‘ ہیں، بلاول بھٹوزرداری

سندھ حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ باقی صوبے اور وفاق پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں ناکام ہوا تو سندھ میں یہ پروگرام پورے ملک میں سب سے بہترین چل رہا ہے جس کی عالمی سطح پر بھی تعریف ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے عوام کو مفت یا کم سے کم قیمت پر سہولت فراہم کی جائے، سندھ حکومت کی وجہ سے 100 روپے کا ٹول ٹیکس رکھا گیا ہے اور امید ہے یہ اتنا ہی رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں