جے شاہ کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سیکرٹری دیوجیت ساکھیا کا بی جے پی سے کیا تعلق ہے؟

اتوار 12 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ آئی سی سی کے چیئرمین بننے کے بعد دیو جیت ساکھیا کو عبوری سکریٹری کے طور پر بی سی سی آئی بورڈ میں مقرر کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھیل میں ایک معمولی کیریئررکھنے والے کھیل میں میدان میں غیرمعروف دیوجیت ساکھیا کے بھارت کی حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیو جیت ساکھیا نے ’ہمنتا بسوا شرما‘ کی قیادت میں شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک کرکٹ کلب کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے کرکرکٹ کے انتظامی امور میں پہلی بار قدم رکھا۔

ہمنتا بسوا شرما اب آسام میں بی جے پی کے وزیراعلیٰ ہیں، انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں 2014 سے بھارت میں قومی سطح پرحکومت عہدہ سنبھالا تھا۔

دیو جیت ساکھیا اور بسوا شرما دونوں نے بعد میں آسام اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں خدمات انجام دیں۔ جب بسوا شرما کو ریاست کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا، تو انہوں نے دیو جیت ساکھیا کو اپنا ایڈوکیٹ جنرل  اور حکومت کا چیف لیگل ایڈوائزر مقررکر دیا۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کتنے بجٹ کی منظوری دی؟

دیوجیت ساکھیا ایک وکٹ کیپر بلے باز تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تھوڑے ہی عرصے کرکٹ کھیلی جہاں انہوں نے اپنی آبائی ریاست آسام کے لیے 4 میچ کھیلے اور صرف 53 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب