حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کرلیا؟

منگل 14 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہونے والے مذاکراتی عمل میں شامل 2 عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، جنگ بندی مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک قطر نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر فریقین کی جانب سے جلد دستخط ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حماس نے اسرائیل کے 5 فوجی ہلاک کردیے، 8 کی حالت تشویش ناک

ایسوسی ایٹڈ پریس کو دستیاب مجوزہ معاہدے کی نقل کی ایک مصری اور حماس اہلکار نے تصدیق کی ہے، جبکہ ایک اسرائیلی اہلکار نے بھی کہا ہے کہ معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے تاہم تفصیلات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جس کے بعد معاہدے کو حتمی منظوری کے لیے اسرائیلی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

تینوں عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بند کمرے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں ایسوسی ایٹڈ پریس کو آگاہ کیا۔ حکام نے امید ظاہر کی کہ فریقین 20 جنوری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں، مذکرات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ایلچی نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہولوکاسٹ سروائیور بھی اسرائیلی مظالم پر سراپا احتجاج

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے منگل کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ جاری مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات بیان کرنے سے اجتناب کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ معاہدے پر فریقین کی جانب سے جلد دستخط ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 3 مراحل پر مشتمل معاہدے کا فریم ورک امریکی صدر جوبائیڈن نے پیش کیا تھا اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منظور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم