پاکستان، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی، دونوں کپتان جیت کے لیے پرجوش

جمعرات 16 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔ تقریب رونمائی میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان کریگ براتھویٹ شریک ہوئے۔

کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ سائیکل میں یہ ہماری آخری ٹیسٹ سیریز ہے جسے ہم جیت کے ساتھ ختم کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ایک اچھی ٹیم ہے جس میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں، لیکن ہم اس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، اسکواڈ میں 7 تبدیلیاں

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کے بہت سے کھلاڑی پہلی بار پاکستان آرہے ہیں اور ہم بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے، ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف کارکردگی دکھانا ہوگی، ہم نے اس کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 19 سال بعد پاکستان آمد

اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا 3 روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ ملتان میں گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں