آئندہ سال چین دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کا سَرخیل ہوگا : عالمی بینک

منگل 18 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی جی ڈی پی 1992ء میں دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں دسویں نمبر پر تھی لیکن 2024ء میں چین کی جی ڈی پی گروتھ امریکا اور جاپان سے آگے نکل جائے گی۔ آئندہ سال چین دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کا سَرخیل ہوگا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک نے دنیا میں سب سے زیادہ مجموعی قومی پیداوار والے ممالک کی فہرست تیار کی ہے جس میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ 1992ء ‘ 2008ء میں سب سے بڑی معیشتوں والے 10 ممالک کی جی ڈی پی گروتھ 2024ء میں کیا ہو گی؟

چین کے بعد دوسرا نمبر امریکا‘ تیسرا انڈیا‘ چوتھا جاپان‘ پانچواں انڈونیشیا‘ چھٹا روس‘ ساتواں جرمنی کا ہوگا جبکہ 2024ء میں امریکا کی جی ڈی پی گروتھ چین کے بعد دوسرے نمبر پر ہو گی۔ 2008ء میں جاپان کی معیشت جو امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر تھی وہ نہ صرف امریکا بلکہ چین‘ امریکہ اور انڈیا کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

پانچواں نمبر 2024ء میں انڈونیشیاء کی جی ڈی پی گروتھ کا ہوگا۔ روسی معیشت کی گروتھ جو 1992ء اور 2008ء میں نویں نمبر پر تھی 2024ء میں چھٹے نمبر پر آ جائےگی۔ روس کی معیشت برطانیہ‘ اسپین‘ کینیڈا‘ فرانس‘ اٹلی اور برازیل سے آگے نکل جائے گی۔

سال 2024ء میں جب چین کی جی ڈی پی گروتھ پہلے نمبر پر‘ امریکا کی جی ڈی پی گروتھ دوسرے نمبر پر پہنچ رہی ہے تو بھارت کی جی ڈی پی گروتھ جو 1992ء اور 2008ء میں پہلی 10 قومی معیشتوں میں بھی شمار نہیں ہوتی تھی، 2024ء میں بھارت کی جی ڈی پی گروتھ چین اور امریکا کے بعد تیسرے نمبر پر آ جائے گی۔

جاپانی معیشت کا نمبر چوتھا‘ انڈونیشیا کی معیشت کا نمبر پانچواں‘ روسی معیشت کا نمبر چھٹا‘ جرمنی کی معیشت کا نمبر ساتواں‘ برازیل کی معیشت کا نمبر آٹھواں‘ برطانیہ کی معیشت کا نمبر نواں اور فرانس کی معیشت کا نمبر دسواں ہو جائیگا۔

یاد رہے کہ 1992ء میں امریکی معیشت پہلے نمبر‘ جاپانی معیشت دوسرے‘ جرمن معیشت تیسرے نمبر‘ فرانسیسی معیشت چوتھے نمبر‘ اٹلی کی معیشت پانچویں نمبر‘ برطانوی معیشت چھٹے نمبر‘ اسپین کی معیشت ساتویں‘ کینیڈا کی معیشت آٹھویں نمبر پر‘ روسی معیشت نویں نمبر اور چین کی معیشت دسویں نمبر پر تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟