مظفرآباد: ٹریفک پولیس اہلکار کا خاتون کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑگیا، 3 گھنٹے سڑک بلاک

ہفتہ 25 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیرکو خیبر پختونخوا سے ملانے والے مرکزی شاہرہ پر گڑھی حبیب اللہ ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے مظفرآباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کو مبینہ طور پرتھپڑ مارنے کے واقعے پر عوام نے برارکوٹ کے مقام پر مرکزی شاہراہ احتجاجاً بند کردی۔

ہفتہ کے روز مقامی افراد کہنا تھا کہ خاتون کو پولیس اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کا واقعہ آزاد کشمیر کی حدود میں برارکوٹ کے مقام پرپیش آیا جس پر مقامی افراد نے دونوں اطراف سے سڑک بند کر کے ٹریفک پولیس اہلکار کی معطلی اور خاتون سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

3 گھنٹے تک مسلسل سڑک بند رہنے کے بعد پولیس اہلکارکو برارکوٹ چوکی پربلا لیا گیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے خاتون سے معافی مانگی اور سزا کے طور پر خاتون نے بھی جواباً پولیس اہلکار کو تھپڑ مارے، جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ایس  ایس پی مانسہرہ اور ڈی ایس پی بالاکوٹ بھی اس موقع پرموجود تھے۔

پولیس حکام کے مطابق خورشید بانڈے نامی شخص مظفرآباد کے رہائشی ہیں اور وہ اپنے اہل خانہ کہ ساتھ مظفرآباد سے گڑھی حبیب اللہ جا رہے تھے۔

 وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید بانڈے نے کہا کہ گڑھی حبیب اللہ ٹریفک اہلکار نے ان کے ساتھ بد تمیزی کی اور ان کی بہن کوتھپڑمارا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عزیز کے گھر فاتحہ خوانی کے لیے گڑھی حبیب اللہ جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ہمراہ گاڑی میں 4 خواتین اور بھی موجود تھیں، ان میں سے ایک ان کی بہن تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے چیک پوسٹ کراس کی تو کچھ ہی فاصلے پر گڑھی حبیب اللہ ٹریفک پولیس نے ان کو روک لیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار نے شناختی کارڈ اور لائسنس مانگا جس پرانہوں نے شناختی کارڈ تو دیا لیکن لائسنس ان کے پاس موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس بائیو میٹرک کروانے کے لیے مظفرآباد جمع کروایا ہوا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کا 5000 کا چالان کاٹا گیا جس پرایک دوسرے اہلکار کی مداخلت پرچالان میں کمی کی گئی اورانہوں نے ایک ہزار روپے کا چلان ادا کیا لیکن اس کے باوجودپولیس اہلکار نے ان کے ساتھ بد تمیزی کی۔

خورشید بانڈے نے کہا کہ پولیس اہلکار کی بد تمیزی پرمیری  بہن نے کہا ’ آپ غلط کر رہے ہیں‘۔

 اس بات پر پولیس اہلکار نے ان کی بہن کو تھپڑ مارا جس کہ بعد وہ وہاں سے بھاگ گیا۔  انہوں نے بتایا کہ وہاں موجود پولیس آفیسر نے ہمارا ساتھ دیا اور اس اہلکار کو سزا دلانے کی یقین دہانی کروائی جس کے 3 گھنٹے بعد وہ آئے اور انہوں نے معافی مانگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟