آئی سی سی کا مینز ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، ایک پاکستانی کرکٹر بھی شامل

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک پاکستانی کرکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق، ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارت کے روہت شرما کو بنایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر بھارت کے 4 کھلاڑیوں کو اس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں ہاردیک پانڈیا، جسپریٹ بمراہ اور ارشدیپ سنگھ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے 2024 کی بہترین ایک روزہ ٹیم کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی کھلاڑی شامل؟

علاوہ ازیں، آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، زمبابوے، افغانستان اور ویسٹ انڈیز سے ایک، ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی20 ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم کو شامل کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، نکولس پورن، سکندر رضا، ونندو ہسرنگا اور راشد خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی نے 2024 کے لیے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیموں کا اعلان کیا تھا۔  آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ٹیم آف دی ایئر2024 میں پاکستان کے 3 کھلاڑی تھے جن میں صائم ایوب، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں، تاہم ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں کوئی پاکستانی کرکٹر جگہ نہ بنا سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم