الیکشن کمیشن نے 36 اراکین پارلیمنٹ و اراکین صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔
الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 8 سینیٹرز او قومی اسمبلی کے 25 ارکان کی رکنیت بھی بحال کی ہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق سینیٹرتاج حیدر، سینیٹرشوکت ترین، سینیٹرعبدالغفور حیدری، دوست محمد خان ، طارق بشیر چیمہ،محسن نواز رانجھا اور احسن اقبال کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔