بھارتی کرکٹر محمد سراج کے کس بالی ووڈ اداکارہ سے تعلقات بڑھنے لگے؟

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ اور سراج کے درمیان بڑھتی قربتوں کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے وائرل ہیں، فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پرماہرہ کی تصاویر لائک کرتے دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے قریبی تعلقات ہیں لیکن دونوں نے اپنے تعلقات کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا اور وہ فی الحال اپنے رشتے کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد سراج نے لنکا ڈھا دی، کیا میچ فکس تھا؟

اداکارہ ماہرہ شرما کی والدہ ثانیہ شرما نے ان تعلقات کی افواہوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا اور کہا کہ ان کی بیٹی مشہور شخصیت ہیں اس لیے لوگ ان کا نام کسی کے ساتھ بھی  جوڑیں گے تو کیا انہیں لوگوں کی باتوں پر یقین کر لینا چاہیے۔

واضح رہے ماہرہ شرما کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے اور وہ کئی ٹی وی سیریز اور فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ وہ 25 نومبر 1997 کو جموں و کشمیر میں پیدا ہوئیں اور تعلیم کے لیے ممبئی منتقل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر، ماہرہ خان نے 7سال بعد خاموشی توڑ دی

ماہرہ شرما نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور اس کے بعد کئی مشہور ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کیا۔ وہ بگ باس 13 کی کنٹسٹنٹ بھی رہ چکی ہیں، جہاں انہوں نے خوب پذیرائی حاصل کی۔

محمد سراج نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف 50 اوورز کے فارمیٹ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے 44 ایک روزہ میچز کھیلے اور 71 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے آخری ایک روزہ میچ 2024 میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟