رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر، ماہرہ خان نے 7سال بعد خاموشی توڑ دی

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد وہ بہت زیادہ ذہنی تناؤ میں تھیں۔

’ بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ماضی میں ان کی بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے ساتھ چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس پر پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی اور انہوں نے اس تنازع پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاتھا۔

ماہرہ خان نے اس واقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر لیک ہونے کے بعد وہ بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں تھیں اور ان کی ذاتی زندگی بہت متاثر ہوئی تھی اس وقت انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ عوامی سطح پر کچھ نہیں کہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے کیوں کہا کہ ’میں ماہرہ خان نہیں ہوں‘ ؟

ماہرہ خان کے مطابق اس واقع کے بعد انہوں نے خاندان کی حفاظت کے لیے مختلف فیصلے لیے اور اس بات نے انہیں پریشان رکھا کہ شاید ان کا کیرئیر ختم ہو رہا ہے لیکن وہ جن برانڈز کے ساتھ کام کر رہی تھیں وہ ان کے ساتھ کھڑے رہے اور اس سے انہیں آگے بڑھنے کی ترغیب ملی۔

انٹرویو کے دوران ماہرہ خان اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذبانتی ہو گئیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ جب وہ دوسری بار دلہن بنیں تو بیٹا ان کے ساتھ ہو اور بیٹے ان کی خواہش پوری کی اور وہ ان کے ساتھ سائے کی طرح رہے اور انہوں نے بیٹے ہپر فخرکیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو بھارتی فلم میں موقع کیوں دیا گیا، ہدایتکار کے انکشاف پر پرستاروں کو مایوسی

واضح رہے کہ سال 2017 میں رنبیر کپور کی ماہرہ خان کے ہمراہ چند منتازع تصاویر منظرِعام پر آئی تھیں، جن میں ماہرہ خان سفید رنگ کے مختصر لباس میں رنبیر کپور کے ساتھ آدھی رات کو نیویارک کی سڑکوں پر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

ان تصاویر نے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچا دیا تھا اور ماہرہ خان کو مختصر لباس پہن کر سگریٹ پینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب