انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار پر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسس کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

سیمینار میں افغانستان کے ڈاکٹر حضرت عمر زاخیلوال، ایرانی پروفیسر ڈاکٹر سید محمد مرندی اور امریکی سفیر این ووڈز پیٹرسن سمیت پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی پابندیوں کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں؟

سیمینار میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران پاکستان عالمی جنگ برائے انسداد دہشت گردی میں صف اول میں رہا ہے اور علاقائی و عالمی امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

مقررین نے کہا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خاتمے سے لے کر آپریشن ضربِ عضب اور رد الفساد جیسے وسیع پیمانے پر فوجی آپریشنز تک، پاکستان کی مسلح افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں، قانون نافذ کرنے والے ادارے، اور پوری قوم نے غیرمعمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 9 مئی جیسے پرتشدد واقعات کے خلاف ہیں، امریکا

ماہرین کے مطابق پاکستان کی ان کوششوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان اور سوات جیسے حساس علاقوں میں امن بحال ہوا اور ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی، تاہم 2021 میں افغانستان سے امریکا کے اچانک انخلا کے باعث پاکستان میں عسکریت پسندی کی سرگرمیاں دوبارہ بڑھنے لگی ہیں۔

سیمینار کے منتظمین کے مطابق سیمینار کا انعقاد انسداد دہشت گردی اور علاقائی استحکام میں گہری دلچسپی کا مظہر ہے، سیمینار کا مقصد پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملیوں، علاقائی تعاون، اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پالیسی فریم ورک کا جائزہ لینا تھا تاکہ جنوبی ایشیا میں امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشت گردی سے متعلق پہلی پاک امریکا فوجی مشقوں کا اختتام

سیمینار کے اختتام پر پاکستان، افغانستان، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے مزید گہرے تعاون اور خطے میں سیکیورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا

سیمینار میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور سفیر محمد صادق سمیت اعلیٰ حکام، سیکیورٹی تجزیہ کاروں، سفارتکاروں، اسکالرز، صحافیوں اور یونیورسٹی کے طلبا کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے