مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 30 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مراکش میں گزشتہ دنوں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں بچ جانے والے 7 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے عامر علی، عزیز بشارت، عمران اقبال اور شعیب ظفر براستہ دبئی واپس اسلام آباد پہنچے، جبکہ محمد آصف، مدثرحسین اور عباس کاظمی براستہ دوحہ واپس آئے۔

یہ بھی پڑھیں یورپ جانے کا جنون، بحیرہ روم میں ایک اور کشتی الٹنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک

حادثے میں بچ جانے والے شہریوں کا تعلق سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی براستہ سینیگال اسپین جانا چاہتے تھے۔ اور انہوں نے ایجنٹ کے ساتھ فی کس 16 لاکھ سے 25 لاکھ روپے میں معاملے طے کیے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ایجنٹوں نے ان شہریوں سے باہر بھجوانے کے لیے رقم ہتھیائی ان کا تعلق سیالکوٹ، گجرات، لاہور اور وزیر آباد سے ہے، ادارے ان کی نشاندہی کے لیے معلومات لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یونان کشتی حادثہ:وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے جن میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!