گریمیز 2025: البم آف دی ایئر کا ایوارڈ کس کے حصے آیا؟

پیر 3 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز ’گریمی‘ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسکرایوارڈز 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان، فہرست میں بہترین فلمیں اور اداکار کون ہیں؟

امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کی رات 67 ویں گریمیز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 90 سے زائد کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

گریمی ایوارڈز 2025 میں ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی آگ پر قابو پانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایوارڈ میں آگ متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔

اس سال کا سب سے بڑا ایوارڈ ’البم آف دی ایئر‘ بیونسے کو ان کے البم ’کاؤ بوائے کارٹر‘ کے لیے ملا۔

تقریب میں ’البم آف دی ایئر‘ ایوارڈ کے لیے جب بیونسے کا نام پکارا گیا تو وہ حیران نظر آئیں۔ ایوارڈ حاصل کرتے وقت ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالکل اس کی امید نہیں تھی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بیونسے نے کیریئر میں 32 گریمیز اپنے نام کیے ہیں لیکن انہیں پہلی بار ’البم آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ ملا ہے۔ رواں برس ان کو ’بیسٹ کنٹری البم‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’رومیو اینڈ جولیٹ‘ کی اسٹار اداکارہ اولیویا ہسی انتقال کرگئیں

امریکی ریپر کینڈرک لمار کو ان کے گانے ’ناٹ لائیک اَس‘ کے لیے ’ریکارڈ آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

کینڈرک لمار کے اسی گانے ’ناٹ لائیک از‘ کو ’سونگ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی ملا ہے۔

اس کے علاوہ انہیں بیسٹ ریپ پرفارمنس، بیسٹ ریپ سونگ اور بیسٹ میوزک ویڈیو کا بھی ایوارڈ دیا گیا ہے۔

’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ کا ایوارڈ امریکی گلوکارہ چیپل رون کے نام رہا۔

’بیسٹ پاپ ڈو/ گروپ پرفارمنس‘ کا ایوارڈ لیڈی گاگا اور برونو مارس کے گانے ’ڈائی ود اے اسمائل‘ کو ملا۔

گلوکارہ شکیرہ کو ’بیسٹ لیٹن پاپ البم‘ کا ایوارڈ ملا جب کہ ‘بیسٹ کنٹری البم‘ کا ایوارڈ بیونسے کے نام رہا۔

مزید پڑھیں: 20 سے زائد بین الاقوامی ایوارڈ جیتنے والے کوئٹہ کے فلم ساز

گلوکارہ سبرینا کارپینٹر کو ان کے البم ’شورٹ اینڈ سوئٹ‘ کے لیے ’بیسٹ پاپ ووکل البم‘ کا ایوارڈ ملا۔

یاد رہے کہ گریمی کے فاتحین کا فیصلہ ریکارڈنگ اکیڈمی کے تقریباً 13 ہزار ممبران پر مشتمل گلوکار، سونگ رائٹرز، پروڈیوسرز اور انجینیئرز کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت و اسرائیل سے کتابوں کی درآمد پر پابندی برقرار، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کالعدم قرار: وفاقی آئینی عدالت

ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، یہ خاتون کون ہیں؟

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

موبائل فونز پر بھاری ٹیکس پر پارلیمانی تشویش، کمی کی سفارش

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟