اس سال حاجیوں کو کیا کیا فری دیا جائے گا؟

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں برس حج کے موقع پر پاکستانی عازمین حج کو ضرورت کی مختلف اشیا مفت فراہم کی جائیں گی۔

اس مرتبہ عازمین حج کو سعودی عرب میں استعمال کے لیے بلا معاوضہ موبائل سم مہیا کی جائے گی، جس میں ڈیٹا اور وائس کال کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق اسی طرح ہر عازم حج شہری کو مفت ٹرالی بیگ اور ہینڈ کیری بیگ  فراہم کیا جائے گا، جس میں بالترتیب 25 اور 7 کلو وزن کی گنجائش ہوگی۔

خواتین عازمین حج کو فری اسکارف فراہم کیا جائے گا جبکہ حج کے دوران منیٰ میں قیام کے لیے ہر حاجی کو فولڈنگ میٹرس بھی مفت دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

’انشاء اللہ منیٰ میں تمام حجاج کرام کو ان کے خیموں میں فولڈنگ میٹرس مہیا کیے جائیں گے جنہیں بوقت ضرورت بیٹھنے کے لیے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔‘

وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے ناظم حج اسکیم کے تحت ہر 150 حجاج کے ساتھ وزارت کے ایک نمائندے کی بھی تقرری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟