ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

جمعرات 13 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترک صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کادوروزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو جمعرات کو نور خان ایئربیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر  زرداری اور ترک صدر میں ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ

ترک صدر اور خاتون اول کو دورے کے تصویری البم بھی پیش کیے گئے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کا 2روزہ دورہ کیا۔

دورہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر رجب طیب ایردوان نے پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ سیشن کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا اور 24 اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔

صدر ایردوان نےوزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترک صدر نےپاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کیا جس میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘