سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ریاض میں ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے قبل ہوئی، جس کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات

اس ملاقات سے قبل روبیو نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں تبادلہ خیال کیا۔

مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور وہ اسرائیل سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

علاوہ ازیں منگل کے روز ریاض میں روسی اور امریکی حکام کے درمیان ایک اہم اجلاس بھی متوقع ہے، جس کا مقصد یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اس اجلاس کو امریکا اور روس کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان سعودی عرب میں ممکنہ سربراہی ملاقات کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ریاض میں روسی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت یوکرین پر مذاکرات کا آغاز نہیں بلکہ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں روسی حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

دریں اثنا امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی ریاض پہنچ چکے ہیں تاکہ منگل کو ہونے والی ملاقات کی تیاری کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں