عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا، عمران خان جیل میں ہی رہیں گے، فیصل واوڈا

منگل 18 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کا کوئی گرینڈ الائنس نہیں بن رہا نہ احتجاج ہوگا، عمران خان خان کے لیے فی الحال کوئی اچھی خبر نہیں وہ جیل میں ہی رہیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں، تحریک انصاف کا گراف گر رہا ہے اور یہ سب سمجھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

انہوں نے کہاکہ شیر افضل مروت آزاد سیاست کرتے ہیں، لیکن ان کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائےگا، اگر فواد چوہدری تحریک انصاف میں جانا چاہتے ہیں تو میں ان کی مدد کروں گا۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ علیمہ خان کی چیٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، اور اس وقت وہاں دوسرے صوبوں سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی فنڈز میں خورد برد کرکے پارٹی رہنماؤں کے گھر چلتے ہیں، مرنے مارنے کی باتیں کرنے والے سب اندر سے ملے ہوئے ہیں۔

سینیئر سیاستدان نے کہاکہ علی امین گنڈاپور 75 کروڑ روپے پارٹی پر خرچ کرنے کا کہہ چکے ہیں، یہ سیدھا سیدھا ان پر آمدن سے زیادہ اثاثوں کا کیس بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ انہوں نے زمین بیچی ہے تو یہ بھی مان لیتے ہیں زمین کی قیمت لگوا لی جائے، لیکن حکومت پاکستان ان کو بچانے کے لیے سامنے آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتی ٹرین میں ملنے والا کھانا مسافر خاتون کے لیے بدترین الرجی کا باعث بن گیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟