’کارکردگی بتاؤ نہیں تو گھر جاؤ‘، امریکی فیڈرل ایجنسیوں کو ایلون مسک کا حکم

اتوار 23 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی، معروف بزنس اور محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کے نگران ایلون مسک نے وفاقی ملازمین سے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، اور رپورٹ جمع نہ کروانے والے ملازمین کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکا کے وفاقی ملازمین کو ہفتے کے روز ایک ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ گزشتہ ہفتے میں کی گئی 5 چیزوں کو دستاویز کریں۔

انہوں نے میل میں وفاقی ملازمین پر واضح کیا ہے کہ جو ملازمین جواب نہیں دیں گے وہ اپنی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یو ایس ایڈ مجرم تنظیم ہے، اس کے ’مرنے‘ کا وقت ہوا چاہتا ہے، ایلون مسک

وفاقی ملازمین کو موصول ہونے والی ’آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ‘ کی ای میل میں سبجیکٹ لائن شامل تھی، ’آپ نے پچھلے ہفتے کیا کیا؟‘۔

ایلون مسک کی جانب سے بھیجی گئی میل میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خفیہ معلومات کو چھوڑ کر گزشتہ ہفتے میں انہوں نے جو کچھ کیا ہے، اس کا 5 بلٹ پوائنٹس کے ساتھ جواب دیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ملازمین کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ اپنے جوابات OMB ای میل ایڈریس اور اپنے سپروائزر کو بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا

امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOG) کے نگراں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’ ای میل کا جواب دینے میں ناکام رہنے والوں کو ان کا استعفیٰ تصور کیا جائے گا‘۔

ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا ہے کہ ’یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق ہے‘۔

واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کے نام ایلون مسک کی ای میل کا جواب دینے کی آخری تاریخ پیر کی نصف شب تک ہے۔ تاہم کم از کم امریکا کی 2 ایجنسیوں نے اپنے ملازمین  سے کہا ہے کہ وہ درخواست کو نظر انداز کریں اور جواب نہ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کے لیے اعزازات، کراچی میں باوقار تقریبِ تقسیمِ اعزازات کا انعقاد

خطبہ حج دنیا بھر میں 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’بنیان مرصوص‘ کرکٹ میچ کا اعلان

بنگلہ دیشی کوسٹ گارڈ کے لیے 5 نئے پٹرول جہازوں کی خریداری کا منصوبہ منظور

فتنہ الہندوستان کی جانب سے خاران اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے کی خبریں من گھڑت

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا