’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ نے معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کو فیملی وی لاگنگ کے حوالے سے حالیہ تبصروں پر جواب دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئر اپنی عزت خود کرواتے ہیں۔

رجب بٹ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔  یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر وہ ہوتا ہے جو اپنی عزت خود کروائے، اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنا کما اور کھا رہا ہے جبکہ میں نے آج تک  ڈراموں کے لیے کوئی رول بھی نہیں مانگا۔

یوٹیوبر نے کہا ’آپ شو میں کہتے ہیں ’مجھے لڑکیاں چاہیں‘، کیا اُس وقت آپ کسی فیملی کو ڈسٹرب نہیں کررہے ہوتے؟ ہم تو اپنے گھر میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ اور حرا مانی کی نئی میوزک ویڈیو وائرل

رجب بٹ نے اداکارہ حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں کام کیا۔ اور اس میں حرا مانی نے ان کی بہت مدد کی جس کی وجہ سے ان کا تجربہ شاندار رہا۔

واضح رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی  کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ان کا پیسہ ہے وہ جو چاہیں کریں‘ مشی خان رجب بٹ کے دفاع میں آ گئیں

یاد رہے کہ رجب بٹ کا شمارپاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں ان کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی شادی کی تقریبات خبروں میں زیادہ نمایاں رہیں۔

اس کے علاوہ ماضی میں رجب بٹ شادی کے دن تحفے میں شیر کا بچہ اور نماز کی مبینہ بے حرمتی کرنے پر بھی تنازعات کا شکار رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا