سعود شکیل پہلے پاکستانی بلے باز جو ٹائم آؤٹ قرار پائے

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ دیدیا گیا۔ اس طرح آؤٹ ہونے والے وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

راولپنڈی میں پی ٹی وی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان کھیلے جانے والے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ کے پہلے دن پی ٹی وی کی اننگ کے دوران اسٹار قومی بلے باز سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔ وہ پہلے پاکستانی بلے باز  ہیں جو اس انداز میں آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ کرکٹ میچ میں پی ٹی وی کی تیسری وکٹ 49 رنز کے اسکور پر گری۔ سعود شکیل کو مڈل آرڈر میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنا تھا تاہم وہ مقررہ وقت کے اندر کریز پر نہ پہنچے، نتیجتاً امپائر نے انہیں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا۔

پاکستان میں فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مبینہ طور پر میچ کے دوران جھپکی لے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ بروقت کریز پر نہ پہنچ سکے۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک کی ٹیم پہلی اننگ میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

میچ میں یہ ساری ڈرامائی صورتحال محمد شہزاد کے اوور میں ہوئی۔ محمد شہزاد نے اپنے اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر کپتان عمر امین کو 6 جبکہ فواد عالم کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سعود شکیل کو بیٹنگ کے لیے آنا تھا تاہم وہ مقررہ وقت پر نہ آ سکے۔ یوں ٹائم آؤٹ قرار پائے۔

سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دیے جانے کے بعد عرفان نیازی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ اگلی ہی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ یوں ہیٹ ٹرک ہوگئی۔

اس صورت حال کا دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گریں۔ محمد شہزاد نے اس اننگ میں 29 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ٹائم آؤٹ کا اصول کیا ہے؟

آئی سی سی کے قانون کے مطابق بیٹسمین کے آؤٹ ہونے کے بعد اگلے بیٹسمین کے لیے 3 منٹ کے اندر کریز پر پہنچنا لازم ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں اسی انداز میں آؤٹ ہونے کا ایک واقعہ ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھی پیش آیا جب سری لنکا کے اینجلو میتھیوز بنگلہ دیش کے خلاف ٹائم آؤٹ قرار دیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا