حج 2026: وطن واپسی کا سلسلہ شروع، پہلی پرواز اسلام آباد لینڈ کر گئی

اتوار 31 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

حجاج کرام کی وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور پہلی حج پرواز پی کے 742 کے ذریعے 114 عازمینِ حج جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیف آپریٹنگ آفیسر آفتاب گیلانی نے واپس آنے والے حجاج کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حج 1447 ہجری: سعودی وزارتِ صحت کی کامیاب طبی خدمات، 25 لاکھ سے زائد افراد مستفید

دوسری جانب حج آپریشن کے تحت اگلی پرواز پی کے 732 جدہ سے لاہور روانہ ہو گی، جبکہ کراچی کی پہلی حج پرواز پی کے 860 بھی آج جدہ سے روانہ ہو کر شام 7 بج کر 25 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 30 مئی سے 30 جون تک جاری رہے گا، جس کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ اور کوئٹہ کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 213 پروازوں کے ذریعے 53 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔ پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اس کی براہِ راست نگرانی سی ای او خود کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں