انڈوں کے حیرت انگیز فوائد

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈوں کو صرف پروٹین کے حصول کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن دراصل ایسا نہیں ہے بلکہ انڈے دیگر بہت سے فوائد سے بھی مالامال ہوتے ہیں۔ البتہ ماہرین خوراک تجویز کرتے ہیں کہ ان کا استعمال ‘حد میں رہے’ تو ہی بہتر ہے۔

انڈے اپنے اندر کچھ ایسے جسمانی فوائد رکھتے ہیں جن سے آپ پوری طرح سے واقف نہیں ہوں گے یا کچھ لوگوں کے تو تصور میں بھی نہیں ہوگا کہ انڈے اتنے مفید ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو انڈوں کے ایسے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے جس کے بعد اسے ناپسند کرنے والے بھی انڈہ کھانے پر مجبور ہوں گے۔

جسم کے دفاعی نظام کے لیے بہتر
انڈوں میں جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کسی انفیکشن، وائرس یا دیگر امراض سے خود کو بچانا چاہتے ہیں تو روز ایک انڈہ کھانا شروع کردیں۔

سائنس دانوں کے مطابق ایک انڈے میں سلینیم (کیمیائی عنصر) کی ایک مخصوص مقدار موجود ہوتی ہے۔ جس سے”جسمانی دفاعی نظام” کو سپورٹ ملتی ہے جب کہ یہ ”تھائی رائیڈ ہارمون” کو ریگولیٹ بھی کرتا ہے۔

کولیسٹرول میں کمی
انڈوں کے اندر کولیسٹرول کی 212 ملی گرام مقدار پائی جاتی ہے۔ جس کے باعث یہ جسم میں اچھے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کرتے اور اسے بہتر بناتے ہیں۔ کچھ لوگ صرف اس ڈر سے انڈے نہیں کھاتے کہ کولیسٹرول میں اضافہ ہو گا یا وزن بڑھ جائے گا، تو ایسی کوئی بات نہیں۔ انڈے ہرگز مضر صحت کولیسٹرول نہیں بڑھاتے۔

امراض قلب سے محفوظ رکھتا ہے
طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق انڈوں کے استعمال سے امراض قلب میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ انڈوں سے پیداشدہ مفید کولیسٹرول جسم میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنتا اور دل کی بیماریوں کے خطرے میں کمی لاتا ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے
انڈہ جسم کو توانائی فراہم کرنے والی غذاؤں میں سے ایک ہے۔ اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ پورا دن بھرپور توانائی سے کام کریں تو ناشتے میں ایک انڈہ ضرور کھائیں۔ انڈوں میں وٹامن بی ٹو کی ایک قسم ”ریبوفلیوین” پائی جاتی ہے۔ جس کا کام خوارک کو ایندھن میں بدلنا ہوتا ہے،اسی سے جسم کو طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے انڈوں کو توانائی کی فراہمی میں اہم کردارادا کرنے والی ایک اہم غذا قرار دیا جاتا ہے۔

جلد اور بالوں میں چمک پیدا کرتا ہے
خواتین بالوں اور جلد کی خوبصورتی کے لیے پارلرز کے چکر لگا لگا کر خود کو تھکا لیتی اور چہرے پر دانوں کے خوف سےانڈہ استعمال نہیں کرتیں۔ ایسی خواتین کے لیے اچھی خبر ہے کہ انڈہ ناصرف جلد اور بالوں میں چمک بڑھاتا ہے بلکہ اس میں موجود وٹامن بی اور بی 12 اعصابی نظام کی بہتری کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: حبیب جالب کی بیٹی کا ڈھابہ ہٹانے پر تنازع، انتظامیہ نے ماڈل ریڑھی دینے کی یقین دہانی کرا دی

ایشین کرکٹ کونسل الیکشن، تاریخ رقم ہو گئی، بھارت کو شکست، پاکستان نے تینوں نشستیں جیت لیں

تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے بڑا اعزاز، اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کردی گئی

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

بھارت میں اسکول کی عمارت نہ بننے پر بچوں کا احتجاج، کلاسز میں جانے سے انکار

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟