شہدائے تیراہ سپاہی باسط علی اور وقاص علی فوجی اعزاز کے ساتھ سُپردِ خاک

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر کے علاقے تیراہ میں شہید ہونے والے 2 فوجی جوانوں سپاہی باسط علی اور سپاہی وقاص علی شاہ کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ شہدا کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر و ریٹائرڈ فوجی افسران، عزیز و اقارب اور لواحقین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدائے تیراہ، پشاور کے 24 سالہ سپاہی باسط علی اور چارسدہ کے 24 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ 25 اپریل کو دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے شہید ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘