’پان کی پیک ایدھی صاحب کے چہرے پر نہیں، بلکہ سماج کے منہ پر پڑی ہے‘

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عبدالستار ایدھی وطن عزیز کا ایک بہت بڑا نام ہیں جنہوں نے انسانوں کی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔ آج انہیں جہان فانی سے رخصت ہوئے 8 برس بیت چکے ہیں مگر پاکستانیوں کے لیے ان کی خدمات آج بھی ہر کسی کے ذہن میں نقش ہیں۔

عبدالستار ایدھی کو عوام کی جانب سے آج بھی بہت عزت سے نوازا جاتا ہے لیکن ایدھی صاحب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کسی نے پان کھا کر ان کی تصویر پر تھوک دیا ہے۔ جس پر صارفین شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کراچی انڈر پاس کی دیوار پر محسن پاکستان عبدالستار ایدھی کی تصویر پر بھی تھوک دیا گیا۔ پان کی یہ پیک ایدھی صاحب کے چہرے پر نہیں، بلکہ یہ ہمارے سماج کے منہ پر پڑی ہوئی ہے۔ یہ ایک شرمندگی کا نشان ہے، ایک ایسا زخم جو کسی قوم کی ناکامی کی گواہی دیتا ہے کہ ہم اخلاقی اقدار کی آخری سیڑھی پر واضح طور پر نظر آ رہے ہیں

https://Twitter.com/SajidFb/status/1903977199998251335

ہرمیت سنگھ لکھتے ہیں کہ ’بدبخت قوم اپنے محسنوں کو یوں خراج تحسین پیش کرتی ہے‘۔

https://Twitter.com/HarmeetSinghPk/status/1903682525224206339

عمر خٹک نے لکھا کہ عبدالستار ایدھی، ہم شرمندہ ہیں۔

https://Twitter.com/iUmarKhattak/status/1904064212508479636

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ یہ پان کی پیک ایدھی صاحب پر نہیں قوم کے منہ پر تھوکی گئی ہے۔

https://Twitter.com/samrinahashmi/status/1903763285465260152

آفتاب احمد گورایا نے لکھا کہ پاکستان میں انسانیت جس انسان کی مقروض ہے اُسے ’عبدالستار ایدھی‘ کہتے ہیں- محسن انسانیت عبدالستار ایدھی صاحب کی تصویر خراب کرنے والوں پر لعنت۔

1980 کی دہائی میں حکومت پاکستان نے عبدالستار ایدھی کو نشان امتیاز سے نوازا جب کہ پاک فوج نے انہیں شیلڈ آف آنر کا اعزاز دیا، 1992 میں حکومت سندھ نے انہیں سوشل ورکر آف سب کونٹی نینٹ کا اعزاز دیا۔

بین الاقوامی سطح پر 1986 میں عبدالستار ایدھی کو فلپائن نے رومن میگسے ایوارڈ دیا اور 1993 میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں پاؤل ہیرس فیلو دیا گیا۔

عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو خالق حقیقی سے جاملے۔

عبدالستار ایدھی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

حکومت پاکستان نے انہیں بعد از مرگ نشانِ امتیاز سے بھی نوازا اور عظیم شخصیت کے اعزاز میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 50 روپے مالیت کا سکہ بھی جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’میں رشتہ بچانے کے لیے خاموش رہی‘، رجب بٹ کے طلاق نوٹس پر ایمان فاطمہ بول اٹھیں

‘ایک لیٹر تیل بھی جانے نہیں دیں گے،’ پاسداران انقلاب کی دھمکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید حملوں کا انتباہ

معتکفین کے لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کی تربیت، مسجدِ نبویؐ میں خصوصی اقدام

سعودی عرب نے شَیبہ آئل فیلڈ کی جانب بڑھنے والے 9 ڈرونز تباہ کردیے

برطانیہ میں مسلمانوں سے متعلق آدھی خبروں میں تعصب اور منفی رویہ موجود ہونے کا انکشاف

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟