ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، کس پاکستانی کھلاڑی کی ترقی ہوئی؟

بدھ 26 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی20 میچ بھی شکست، پاکستان 1-4 سے سیریز ہار گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ بابر اعظم 8ویں اور محمد رضوان نویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔

آئی سی سی کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 16ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی20 بولرز میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی 7 درجے ترقی حاصل کرکے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز: نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کی بدولت 11 درجے ترقی پاکر 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مشرق وسطیٰ جنگ: خلیج فارس میں رکے جہاز پر کئی پاکستانی پھنس گئے، کراچی کا رہائشی بھی شامل

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

ہمارے پاس ابھی کئی سرپرائز باقی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان