امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔

ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو گاڑیاں امریکا سے باہر تیار ہوتی ہیں ان پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو کی درآمدات پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے کیوں ملتوی کیا؟

انہوں نے واضح کیاکہ جو گاڑیاں امریکا میں بنائی جارہی ہیں ان پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائےگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایلون مسک کی جانب سے آٹو ٹیرف کے بارے میں مشورہ نہیں دیا گیا، ہو سکتا ہے کہ میں چین پر ٹیکس میں تھوڑی کمی کردوں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کی امریکا واپسی کے لیے ٹیرف لگائیں گے اور امریکا میں کوئلے کی کانوں کو دوبارہ کھولا جائے گا، ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے نقصان کے سوا کچھ نہیں۔

اس موقع پر صحافی نے یمن حملے کی تفصیلات غلطی سے بھیجے جانے سے متعلق سوال کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشیر قومی سلامتی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے مگر ہو سکتا ہے کہ سگنل ایپ میں ہی خرابی ہو۔

یہ بھی پڑھیں یوکرین جنگ بند کرانے کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں،  ڈونلڈ ٹرمپ

ان کا مزید کہنا تھا کہ سگنل رابطے کا مؤثر ذریعہ نہیں ہے، حوثیوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان