سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ انتہائی افسوس کے ساتھ وزارت خارجہ نجم الدین اے شیخ کی وفات کا اعلان کرتی ہے، وہ ایک ممتاز سفارتکار تھے جو پاکستان کے سیکریٹری خارجہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق بیوروکریٹ اور سفارتکار رستم شاہ مہمند انتقال کرگئے

انہوں نے بتایا کہ نجم الدین اے شیخ آج صبح کراچی میں 85 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ترجمان کے مطابق نجم الدین اے شیخ جامعہ سندھ اور ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول آف لا اینڈ ڈپلومیسی کے فارغ التحصیل تھے، انہوں نے تقریباً 4 دہائیوں تک غیر معمولی عزم اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔

شفقت علی خان نے کہاکہ ان کے شاندار سفارتی کیریئر میں جرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں بطور سفیر تقرریاں شامل تھیں، ان تقرریوں میں انہوں نے پاکستان کے سفارتی مفادات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بطور سیکریٹری خارجہ انہوں نے قائدانہ بصیرت کا مظاہرہ کیا، نجم الدین اے شیخ نے خارجہ پالیسی کو حکمت عملی کے ساتھ تشکیل دیا اور آنے والی نسلوں کے سفارتکاروں کی رہنمائی کی۔

انہوں نے کہاکہ نجم الدین اے شیخ اپنی غیر معمولی سفارتی مہارت کے لیے مشہور تھے، وہ بین الاقوامی تعاون، علاقائی استحکام اور انسانی حقوق کے ایک مخلص داعی تھے۔

ترجمان نے کہاکہ ان کی خدمات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد عزت و احترام حاصل تھا۔ ان کے ساتھی و ہم منصب ان کی دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور پاکستان کے لیے بے لوث وابستگی کے معترف تھے۔

ترجمان نے کہاکہ سفارتی خدمات سے ہٹ کر وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرز کے رکن رہے، وہ سندھ کونسل آف فارن ریلیشنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔

ترجمان نے کہاکہ وزارت خارجہ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور ان تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سابق چیئرمین پی سی بی و سفارتکار شہریار خان انتقال کرگئے، پی سی بی کا اظہار افسوس

شفقت علی خان نے کہاکہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے اور انہیں جاننے کا اعزاز رکھتے تھے، ان کی خدمت اور قیادت کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے ایک مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!