سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکا مچانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور بری طرح فلاپ ہو گئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔

سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم سکندر نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ اور اب تک مجموعی طور پر82.45 کروڑ کمائے ہیں۔ باکس آفس رپورٹ کے مطابق سکندر نے اپنی ریلیز کے چوتھے دن 9.75 کروڑ کمائے ہیں۔ یہ اب تک کی سب سے کم سنگل ڈے کلیکشن ہے۔ جس کے بعد بھارت کے کئی سنیما گھروں سے فلم کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام

فلم سکندر کی تشہیری مہم کے دوران سلمان خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے مداح فلم کو 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کروا لیتے ہیں۔ سلمان خان کی فلم بری طرح فلاپ ہونے کے بعد بعض مداح انہیں کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ سے بریک لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

’سکندر‘ سلمان خان کی 2 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہے۔ ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر 3‘ اور ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 2023 میں ریلیز ہوئی تھیں۔ فلم کا ٹریلر 23 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں ساڑھے 4 کروڑ بار دیکھا گیا، اور اس نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، نواب شاہ، کاجل اگروال اور سنیل شیٹی بھی ایکشن میں نظر آئے، جبکہ فلم کے شائقین سلمان خان کو ایک بار پھر دھماکا دار انداز میں دیکھنے کے منتظرتھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟