پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما سینیٹر تاج حیدر انتقال کرگئے۔

اہل خانہ نے تاج حیدر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اہل خانہ کے مطابق سینیٹر تاج حیدر کا مختصر علالت کے بعد ہی انتقال ہوگیا، ان کی نماز جنازہ 9 اپریل کو بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائےگی۔

صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے تاج حیدر کے انتقال دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہاکہ تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، اور پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے۔

انہوں نے کہاکہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی، ہم مرحوم کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں