پی آئی اے 20 برس بعد منافع حاصل کرنے میں کامیاب، وزیراعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنا دی

بدھ 9 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے 20 سالوں میں اپنا پہلا منافع حاصل کرنے کے لیے تیار  ہوچکا ہے۔ یہ  کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک اہم تبدیلی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے:

ایک اور اچھی خبر! الحمدللہ۔ پی آئی اے 20 سالوں میں اپنا پہلا منافع حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک اہم تبدیلی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آگے کا آسمان روشن نظر آرہا ہے، انشاء اللہ!

وزیراعظم نے اپنی پوسٹ میں  وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کی قیادت میں ٹیم کی کوششوں کی زبردست تعریف بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے تفصیلات شیئر کی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک لمبے عرصے تک نقصان میں چلنے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) منافع کمانے لگی ہے۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں لکھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ نے مالی سال 2024 کے اپنے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سال کے بعد اس نے 9.3 بلین کا آپریٹنگ منافع اور 26.2 بلین کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راستوں کی اصلاح اور مالیاتی نظم و ضبط کے تحت جامع اصلاحات نافذ کی گئیں، قومی ایئرلائن اب نجکاری کے ذریعے مالیاتی کارکردگی سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیے نقصان میں چلنے والی قومی ایئرلائن منافع کمانے لگی، خواجہ آصف نے تفصیلات شیئر کردیں

خواجہ آصف نے کہاکہ قوم کا فخر سمجھی جانے والی ایئرلائن پر عوام نے امید کھو دی تھی، حکومت کے سخت اقدامات کے باعث قومی ایئرلائن میں مثبت تبدیلی ممکن ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں چاروں اطراف سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے سی ایل) کے 51 سے 100 فیصد شیئر کیپٹل کی نجکاری اور انتظامی کنٹرول کی منتقلی کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل پی آئی کی نجکاری کی کئی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، ایک بار بولی کا عمل بھی ہوا، لیکن انتہائی کم بولی کی وجہ سے معاملہ مؤخر کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں