اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے

جمعہ 18 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ایک روز قبل ہونے والی ژالہ باری سے گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد اب دوبارہ اولے پڑنے کی پیشگوئی نے شو روم مالکان کو ہوشیار کردیا، جنہوں نے گاڑیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

اسلام آباد کے کچھ علاقوں میں آج بھی بارش ہوئی ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر شو رومز مالکان نے گاڑیوں کو ڈھانپ دیا ہے تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہونے والی ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کی ونڈ اسکرینر ٹوٹ گئیں، اور باڈی پر بھی ڈینٹ پڑ گئے۔

اولے پڑنے سے جہاں گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اور سولر پینلز بھی زد میں آئے، اسلام آباد کی مشہور فیصل مسجد کے شیشے بھی ژالہ باری سے متاثر ہوئے۔

آج بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہونے والی شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے علاقوں میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے، لہٰذا حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانا مہنگا پڑ گیا، بیوی نے طلاق مانگ لی

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟