26 اپریل کو پورے ملک میں ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

جمعہ 25 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے اور بھارت کی ہر کارروائی میں اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہے، جو مل کر ایک خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انہوں نے اعلان کیا کہ آج بھارت کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ بھارت کی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں، ہے،بھارت ماضی میں بھی ایسی کارروائیاں کر چکا ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ حافظ نعیم الرحمان نے تفصیلات بتا دیں

انہوں نے کہا کہ 26 اپریل کو پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس میں تمام تاجر تنظیمیں شامل ہوں گی، یہ ہڑتال بھی بھارت اور اسرائیل کے ان ہتھکنڈوں کے خلاف ہے جو وہ مسلسل کررہے ہیں،اس ہڑتال میں پاکستان کے عوام کو حصہ لینا چاہیے اور وہ لے بھی رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہڑتال کے حوالے سے تمام تاجز تنظیمیں مارکیٹیں بند کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ انوکھی بات ہوگی کہ تمام تاجر اپنا نقصان برداشت کرکے بتائیں کہ وہ غزہ کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ہم اسرائیل، بھارت اور امریکا کے خلاف ہیں، اور ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اصولی مخالفت پر قائداعظم کی مہر بھی ثبت ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ امریکا کے نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈراما رچایا، یہ کوئی نہیں بات نہیں ہے اس سے قبل جب سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھارت آئے تھے تو 35 سکھوں کو قتل کردیا گیا تھا اور الزام پاکستان کے سر ڈالا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل 1995 میں 6 سیاح اغوا ہوئے، جس کا الزام بھی پاکستان پر ڈالا گیا، فاران نامی تنظیم کے بارے میں کہا گیا کہ اس تنظیم نے سیاحوں کا اغوا کیا ہے، اس سے پہلے اس تنظیم کا نام کسی کو پتا نہیں تھا نہ بعد میں پتا تھا، بعد میں پتا چلا کہ اس واقعے میں بھارتی ایجنسیز ملوث تھیں، سیاحوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

القاعدہ اب بھی افغانستان میں موجود، طالبان سے روابط برقرار، اقوام متحدہ کا انکشاف

میسی کا ریکارڈ پاش پاش: ایمباپے ورلڈ کپ تاریخ کے عظیم ترین گول اسکورر بن گئے

یومِ الحاقِ پاکستان: وزیراعظم شہبازشریف کا کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ

ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا سیلابی انتباہ

ایران تنازع بڑھنے پر امریکا کا عالمی ٹریول الرٹ، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ویڈیو

اردن میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد واشنگٹن کی ایران پر شدید بمباری، تہران کا انتقام کا اعلان، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری