پہلگام حملہ: شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا

پیر 28 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے کو روکنے میں ناکامی پر بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی چیئرمین بننے کی خواہش نہیں، اگر کبھی بنا تو ملک کے لیے بنوں گا، شاہد آفریدی

سما نیوز کے پروگرام میں مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردی کے واقعہ پر بھارتی اقدامات پر اپنے رد عمل میں مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈیا میں پٹاخا بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر دھردیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SAMAA TV (@samaatv)

 

’تم لوگوں کی 8 لاکھ فوج وہاں کشمیر میں بیٹھی ہے اور یہ واقعہ ہوگیا، اس کا مطلب ہوا کہ نالائق اور نکمے ہیں سب جو اپنے لوگوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکے۔‘

مزید پڑھیں:’کوئی شاہد آفریدی کو بتائے وزیراعظم بننے کے لیے ڈگری چاہیے ہوتی ہے‘ سابق کپتان تنقید کی زد میں کیوں؟

دوسری جانب خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ دہشت گرد ایک گھنٹہ تک پہلگام میں دہشت گردی کرتے ہوئے تو 8 لاکھ بھارتی فوجیوں میں سے کوئی نہیں آیا وہاں اور جب آئے تو 10 منٹ الزام پاکستان پر دھردیا۔

’خود ہی بلنڈرز مارتے رہتے ہیں، خود ہی لوگوں کو مروادیتے ہیں پھر انہی کی ویڈیوز دکھاتے ہیں کہ نہیں وہ تو زندہ ہیں، اس طرح نہ کریں، دہشت گردی کی کوئی بھی ملک کوئی بھی مذہب حمایت نہیں کرتا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دینِ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے، ہم لوگ انڈیا سے اچھے تعلقات بنانے کی ہمیشہ کوشش کرتے رہے ہیں۔ ’ہمیں ہمیشہ وہاں (انڈیا) سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں، ٹور سے پہلے کچھ پتا نہیں ہوتا تھا کہ ہم وہاں جاسکیں گے کہ نہیں۔‘

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی جھل مگسی ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میں حصہ لیں گے؟

شاہد آفریدی نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ’اسپورٹس ڈپلومیسی‘ ہمیشہ سے بہترین طریقہ رہا ہے، جسے تعلقات کی بہتری کے لیے موقع دینا چاہیے۔

’انڈیا کی کبڈی کی ٹیم کو آجاتی ہے پاکستان کھیلنے لیکن کرکٹ نہیں کھیلتے آپس میں، بند کرنا ہے تو پوری طرح سے کرو اگر چلنا ہے تو پوری طرح چلو۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘