لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مماثلت نہ رکھنے والے مقدمات کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسر کروڑ پتی بن چکے، ہر چیز کی قیمت لگائی ہوئی ہے، فواد چوہدری

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ2022  میں عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا، وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع کی جس نے ملک کو گہرے بحران میں مبتلا کیا۔

فیصلہ  کے مطابق 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں پر تشدداحتجاج کے نتیجے میں پولیس نے متعدد مقدمات درج کیے، درخواست گزار کے مطابق اس پر سوشل میڈیا کے پیغامات جاری کرنے پر مقدمات میں نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام

درخواست گزار کے مطابق ایک طرح کے کیسز میں بار بار پروسیکیوشن کرنا آئین کے آرٹیکل 13 اے کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کے مطابق صنم جاوید کے کیس میں بھی لاہور ہائیکورٹ نے بار بار تفتیش کو مسترد کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری تمام مقدمات کو یکجا کر کے ٹرائل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر ٹرائل جج چند مقدمات میں مماثلت محسوس کرے تو سی آر پی سی کے سیکشن 239 کے تحت انہیں اکٹھا کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا

فیصلے کے مطابق تمام مقدمات میں ایک چیز مشترک ہے کہ یہ تمام مقدمات سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کی بنا پر ہوئے، آئین کا آرٹیکل 13 اے کہتا ہے کہ کسی بھی شہری کو ایک طرح کے جرم میں دوبارہ سزا نہیں دی جاسکتی، موجودہ کیس میں ہر ایف آئی آر کا الگ وقوعہ، الگ وقت اور الگ جگہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار فواد چوہدری کی درخواست خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کا مقدمات کے ٹرائل پر کوئی اثر نہیں ہوگا، درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کے واقعات ہوئے اور انہیں تمام مقدمات میں ضمنیوں میں نامزد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں سائبر سیکیورٹی کی بڑی ناکامی، آئی فون 18 کی لانچ سے قبل ایپل کا حساس ڈیٹا چوری

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو کشمیریوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا، تنویر الیاس

’یہ بہت پریشان کن ہے‘، جعلی شادی کی خبر پر توثیق حیدر بول اٹھے

فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو نے پنالٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھا؟ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

آن لائن حج رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ، 11 روز میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو