پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی جنگی جنون کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام ظلم و جبر کا شکار

منگل 29 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کا جنگی جنون عروج پر ہے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام مودی اور بھارتی فوج کے ظلم و جبر کا شکار اور خوف و ہرس میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر بھارتی فوج کے جنرل کی چھٹی

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے جنگ کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ ان کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر کرفیو کا سماں ہے۔

بھارتی فوج کی جانب کشمیری رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور ظالم بھارتی فوج نے نہتے کشمیروں کو ان کے گھروں تک محدود کردیا ہے۔

مزید پڑھیے: عینی شاہد نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کے موجودہ حالات میں کشمیری مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور شہری بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن اور چیکنگ کے سبب خوف میں مبتلا ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے محاصرے کے باعث کرفیو کا سماں پیش کر رہا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کے اقدامات اس کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ  بھارتی فوج کا کام صرف مسلمانوں کو ہراساں کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام نامناسب، دنیا پاک بھارت کشیدگی کم کرائے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ

ماہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام کو ہراساں کرنا بھارتی فوج کا وطیرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

ویڈیو

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟