پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

جمعرات 1 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ کیا جاسکا جس کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست کے بعد ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر

قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے اس 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے 11 اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش ہوگئی اور میچ روک دیا گیا تاہم وہ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بالآخر مقابلہ ختم کردیا گیا۔

 محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29، 29 گیندوں پر نصف سینچریاں اسکور کیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2 اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور میں ہی کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے شکست دے دی تھی۔ اس طرح ملتان سلطانز کی ٹیم دوڑ سے ہی باہر ہوگئی۔

پوائنٹس ٹیبل

اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز ہے جس کے 8 پوائنٹس ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے بھی 8 ہی پوائنٹس مگر وہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں اور ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد امن مذاکرات: پاکستان ایرانی وفد کی شرکت کی تصدیق کا منتظر ہے، عطا تارڑ

سعودی عرب کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ

مائیکل جیکسن کی زندگی کے چند حیرت انگیز حقائق کیا ہیں؟

امریکی فوجی اڈے خلیجی ممالک کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان

آزاد جموں و کشمیر زرعی کانفرنس بدھ کو مظفرآباد میں منعقد ہوگی

ویڈیو

جنگ بندی ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی، کچھ بڑا ہونے والا ہے، ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملنے کی خواہش

لائیواسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کی اپیل کردی، ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پرامید

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ