شکیرا نے اب تک بوائے فرینڈ کیوں نہیں بنایا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے دو بچوں کی بہترین پرورش اور پیشہ ورانہ مصروفیات میں توازن قائم رکھنے کے لیے راتوں کی نیند تک قربان کر دیتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت ان کی زندگی میں کوئی بوائے فرینڈ نہیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شکیرا نے بتایا کہ جب ان کے بچے اپنے والد کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ اپنا تمام وقت کام کے لیے وقف کر دیتی ہیں تاکہ بچوں کی واپسی پر پوری توجہ ان پر مرکوز رکھ سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Con Todo (@contodonetflix)

انہوں نے کہا کہ ’میں بچوں کی غیر موجودگی میں دن رات کام کرتی ہوں۔ میں بمشکل سوتی ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ کام مکمل کر سکوں اور جب بچے واپس آئیں تو ان کے ساتھ متوازن انداز میں وقت گزار سکوں‘۔

اس دوران میزبان نے کہا کہ جب بچے شکیرا کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ موبائل فون ایک طرف رکھ کر مکمل توجہ صرف ان پر دیتی ہیں۔ اس پر شکیرا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’اسی لیے میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ