پشاور زلمی کا کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم میں شامل

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے غیر ملکی کھلاڑی مچل اوون کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟

پنجاب کنگز نے مچل اوون کو گلین میکسویل کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے جو انگلی میں فریکچر کے باعث آئی پی ایل 2025 سے باہر ہوگئے ہیں۔

مچل اوون اس وقت پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں، جن کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے 3 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

مچل اوون بیٹسمین کے ساتھ ساتھ میڈیم پیس بولر بھی ہیں، جنہوں نے ٹی20 کیریئر کے 20 میچز میں 10 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

مچل اوون پنجاب کنگز کو کب جوائن کریں گے؟

پشاور زلمی کا پی ایس ایل 2025 میں سفر ختم ہوتے ہی مچل اوون پنجاب کنگز کو جوائن کرنے کے لیے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

پشاور زلمی اس وقت پی ایس ایل پوائنٹ ٹیبل پر 5ویں نمبر پر ہے جو 9 مئی کو اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ اگر پشاور زلمی یہ میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے اور بعد میں فائنل میں پہنچتی ہے تو مچل اوون پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے کے مطابق 18 مئی تک پی ایس ایل نہیں چھوڑ سکتے۔

اگر پشاور زلمی فائنل میں پہنچتی ہے تو آئی پی ایل کے پلے آف شروع ہونے سے پہلے پنجاب کنگز کے گروپ مرحلے کے آخری میچ کے دو دن بعد  مچل اوون آئی پی ایل میں متبادل کھلاڑی بننے کے لیے اہل ہوں گے تاہم اگر پشاور زلمی پلے آف تک نہیں پہنچتی تو مچل اووں 10 مئی کو ہی بھارت روانہ ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے، تہران کا خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے