راولپنڈی اڈیالہ جیل: عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل  کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سابق وزیراعظم اور  پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان اپنی بہنوں عظمیٰ خان، نورین خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت اڈیالہ جیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس اثنا میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ علیمہ خان کے ساتھ صاحبزادہ حامد رضا، خدیجہ شاہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما موجود ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ کارکنان کی تعداد درجنوں میں ہے۔

عمران خان کی بہن نورین خان کا کہنا تھا کہ جب کلبوشن یادیو کی فیملی، اس سے ملنے آئی تھی تو  انہیں غیر معمولی پروٹوکول کے ساتھ کلبوشن یادیو سے ملوایا گیا تھا حالانکہ  کلبوشن نے کہا تھا میں نے ہزاروں پاکستانی مروائے ہیں ۔جبکہ ہمیں اپنے بھائی سے نہیں ملنے دیا جا رہا ہے۔ آخر ہم پر پابندیاں کیوں عائد کی جارہی ہیں۔

اسی اثنا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور درجنوں کارکنان کی پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ انتہائی اہم ہفتہ شروع ہوا ہے۔ اس ہفتے میں عمران خان کا القادر کیس بھی لگا ہوا ہے، اور 9 مئی کے مقدمات کی بھی لاہور میں سماعت ہونی ہے۔ عمران خان کے کیسوں میں مجھے عمران خان کی رہنمائی چاہیے لیکن ہمیں اڈیالہ سے 2 کلومیٹر دور ہی روک دیا گیا ہے۔ آج بھی ملاقات سے روکا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی