پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فضائی حدود بند کرنے کے بعد پاکستان کا بھارت پر ایک اور وار
علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔
تمام پروازیں منسوخ
بات کی جائے ایئرلائنز کی تو ایئرپورٹ ذرائع نے قومی ایئرلائن سمیت نجی ایئرلائنز کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج تمام پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ شب بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان کے فضائی حدود کو ملکی و غیر ملکی فضائی جہازوں کے کیے بند کر دیا گیا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس وقت تمام مسافر اس فضائی کمپنی سے رابطہ کریں، جس کا ان کے پاس ٹکٹ ہے، کیوں کہ فضائی حدود کھلنے کے بعد اب فضائی کمپنیوں کا انفرادی فیصلہ ہوگا کہ کہ وہ فضائی حدود کا استعمال کب سے کریں گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پاکستان سمیت بین الاقوامی مسافر جہازوں کو روک دیا گیا تھا، بہت سے بین الاقوامی جہازوں نے اپنا روٹ تبدیل کردیا تھا جبکہ پاکستان کے قومی اور نجی ائیرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔













