ملک بھر میں موسلادھار بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کالام، سیدو شریف، ایبٹ آباد اور مانسہرہ، کوہستان، کرم، وزیرستان، ڈی آئی خان، پشاور، چارسدہ اور مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میاانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، ناروال، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جبکہ قلات، خضدار، زیارت اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘