اسلام آباد اور پنجاب بھر کے سرکاری، نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کردی گئیں

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے سبب اسلام آباد اور  صوبہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا آئندہ 2 روز تک تمام تعلیمی ادارے (سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ) بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے،2 روز تک اداروں کی بندش کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اگلے 2 روز تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن

دوسری طرف پنجاب میں بھی 2 روز تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2 روز کی چھٹیوں کا اعلان امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے کیا گیا۔ صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے9 اور 10 مئی ( جمعہ اور ہفتہ) کو بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھے جائیں گے۔ چھٹیوں کے احکامات تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں۔ پیر 12 مئی سے تدریسی عمل معمول کے مطابق شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم