بھارت نے گجرات فسادات کا ذمہ دار مودی کو قرار دینے والی ڈاکیومینٹری پر پابندی لگا دی

ہفتہ 21 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے گجرات فسادات کا ذمہ دار مودی کو قرار دینے والی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ڈاکیومینٹری(دستاویزی فلم) کو پروپیگنڈا قرار دے کر پر پابندی ہی لگا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بنائی گئی دستاویزی فلم ‘ انڈیا: دی مودی کویسچن ‘ میں برطانوی دفترِ خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں مودی کو گجرات میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

دستاویزی فلم میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ نریندر مودی بطور وزیر اعلیٰ 2002 کے گجرات فسادات کو روکنے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں ناکام کیوں ہوئے؟

گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام: پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

بی بی سی کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم کی تیاری میں تمام ادارتی معیارات کا خیال رکھتے ہوئے منصفانہ تحقیق کی گئی ، بی جے پی سمیت تمام حلقوں، عینی شاہدین اور ماہرین کی آراء کو بنیاد بنایا گیا، حتیٰ کہ بھارتی حکومت سے بھی رجوع کیا گیا لیکن مودی سرکار نے اپنا مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب بھارت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بنائی گئی دو حصوں پر مشتمل اس دستاویزی فلم کو پروپیگنڈا قرار دے کر پابندی لگا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے سستا ہو گیا؟

ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

’دل کرتا تھا خود کو زور سے ماروں‘، اکشے کمار نے کیریئر کا سب سے بڑا پچھتاوا بتادیا

ٹوئچ صارفین اب ایمیزون کو اے آئی ٹریننگ کے لیے اپنا مواد استعمال کرنے سے روک سکیں گے

یومِ آزادی قومی ذمہ داریوں اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا