نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب، اہم بات کیا ہے؟

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے؟

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) ایک اعلیٰ ترین سول اور عسکری ادارہ ہے جو ملک کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام اور اسٹریٹجک اثاثوں کے کمان، کنٹرول اور عملی فیصلوں کا ذمہ دار ہے۔ این سی اے تمام اسٹریٹجک جوہری افواج اور اسٹریٹجک تنظیموں کے لیے پالیسی وضع کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔

 بھارت کے متعدد اہم فوجی اہداف تباہ، دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ کی ایئر فیلڈ اور سورت گڑھ ائیر فیلڈ کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا ہے، جس کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔

پاکستان کے جدید ترین ڈرونز کو دہلی کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس سے بھارت کے دفاعی نظام کی کمزوری ایک بار پھر واضح ہو گئی ہے۔ ان ڈرونز کی موجودگی نے بھارتی دارالحکومت میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

بھارت کا 70 فیصد بجلی کا گرڈ سسٹم ناکارہ ہو گیا

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں جاری آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) کے تحت دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر “جی ٹاپ” کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ اُڑی کے علاقے میں واقع اہم سپلائی ڈپو کو بھی ہدف بنا کر نیست و نابود کیا گیا ہے۔

ایک بڑی پیشرفت میں پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے خلاف بھرپور سائبر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کا 70 فیصد بجلی کا گرڈ سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں اندھیرے چھا گئے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دشمن کی دفاعی، مواصلاتی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو مفلوج کرکے مزید جارحیت سے روکنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلغاریہ میں روس نواز سابق صدر رومین رادیف عام انتخابات میں بڑی کامیابی کے قریب

متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار 5 کرکٹرز کو شہریت مل گئی، قومی ٹیم میں شامل

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کیا ہے، کیا اب ورچوئل کرنسی بھی عام کرنسی کی طرح کام کرے گی؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دیں

ایرانی کارگو جہاز پر امریکی کارروائی، سینٹکام نے قبضے اور حملے کی ویڈیو جاری کر دی

ویڈیو

پاکستان دنیا بھر میں امن کا سفیر بن کر سامنے آیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

پاکستان مسلم دنیا کا قائد اور اقوام عالم میں قابل اعتبار ثالث

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟