آپریشن ’بُنیان مَرصوص‘ کے بعد بھارت نے ہاتھ جوڑ لیے

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، جنگ بندی پر آمادہ۔

بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا، بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی ترجمان نے شدید نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد جگہوں پر فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انڈین فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ، آدم پور، ادھم پور اور بھوج ایئربیسز پاکستانی حملوں کا نشانہ بنے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تنصیبات کو ہائی اسپیڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے کہا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔

دوسری طرف نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت رک جائے تو ہم بھی رک جائیں گے۔
ایک نجی ٹی وی چینیل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، امریکا اور سعودی عرب کی بھی یہی اپیل ہے کہ معاملہ یہاں روک دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp