’پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن و ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں‘

اتوار 11 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن اور ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی  امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن اسپتال کا دورہ کے موقع پر کہی۔

یہ بھی پڑھیں:وزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو کس بات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟

ان کے ساتھ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کووارڈینیٹر حج ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان اور کووارڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان بھی موجود تھے۔

پاکستان حج میڈیکل مشن کے سربراہ کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کروایا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دستیاب طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیااور طبی عملہ کو ضیوف الرحمن کی تمام تر طبی ضروریات کو احسن طریقہ سے پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ اسپتال کے قیام اور ادویات و طبی آلات کی سعودی عرب منتقلی میں سعودی وزارت حج و عمرہ اور وزارت صحت کی بھرپور معاونت حاصل رہی۔ جبکہ روز مرہ کے امور کے لیے سعودی جرمن اسپتال پاکستان حج میڈیکل مشن کی براہ راست معاونت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ

کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے بتایا کہ پاکستان حج میڈیکل مشن 2025 سول اور فورسز سے تعلق رکھنے والے 303 ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف پر مشتمل ہے۔

کرنل ڈاکٹر شہیر جمال کے مطابق ان میں میڈیکل سپیشلسٹ، سرجن، امراض قلب ، ماہر امراض ہڈی و جوڑ، گائینی ، ماہر امراض جلد ، ماہر امراض ناک کان گلہ،ماہر نفسیات، فارماسسٹ پبلک ہیلتھ  سپیشلسٹ اور فیزیوتھراپسٹ شامل میں۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ ان میں 72 لیڈی ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ مرکزی اسپتال میں مرد و خواتین کے لیے 30 بستروں پر مشتمل الگ الگ وارڈز قائم ہیں جبکہ دیگر شعبہ جات میں ایمرجنسی، آئسولیشن وارڈ، فارمیسی، پیتھالوجی، مائنر او ٹی،دندان ، ریڈیالوجی، وغیرہ کام کر رہے ہیں۔ مکہ مکرمہ میں 9 فیلڈ ڈسپنسریاں موجود ہیں جنہیں 9 ایمولینس گاڑیوں کی معاونت حاصل ہے۔

کرنل ڈاکٹر شہیر جمال کے مطابق مدینہ منورہ میں بھی 11 بستروں پر مشتمل ایک چھوٹا اسپتال اور دو فیلڈ ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا  کہ اگر کسی مریض کی طبیعت زیادہ خراب ہو تو سعودی اسپتالوں میں ریفر کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جہاں ضیوف الرحمن کا بہترین علاج کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ میں 35 ممالک کی ملاقات، آبنائے ہرمز کھولنے پر غور

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟