پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ مشاورت کا چوتھا دور، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور کویت نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ورکرز کے لیے سنہری موقع، کویت نے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان اور کویت کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور بدھ کے روز (14 مئی) کو کویت میں منعقد ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ  برائے مشرق وسطیٰ شہریار اکبر خان نے کی جبکہ کویتی وفد کی سربراہی معاون وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سمیح عیسیٰ جوہر حیات نے کی۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کے تعاون، قونصلر اور عوام سے عوام کے رابطوں کا جائزہ لیا تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

دونوں اطراف نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تعاون اور مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوطرفہ تعلقات میں اضافے کی رفتار اور اعلیٰ سطحی رابطوں اور تبادلوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم پاکستان کی امیر کویت سے ملاقات، اقتصادی تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار

پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور باہمی اتفاق کی تاریخوں پر اسلام آباد میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کو نجی اسپتال میں داخل کرانے کا مطالبہ، حکومت کا ردعمل آگیا

ٹی20 ورلڈ کپ: محسن نقوی کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کا امکان

5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کا معاملہ، ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار کی ویڈیو وائرل

ایران کے خلاف بڑے امریکی آپریشن کی تیاری کا انکشاف، خطرات اور جوابی ردعمل کے امکانات بڑھ گئے

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟